شنبه 16/نوامبر/2024

محمود عباس نے قبائلی کونسل تحلیل کر دی، اسلامی جہاد کی مذمت

بدھ 11-ستمبر-2019

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے صدر محمود عباس کی طرف سے غزہ کی پٹی میں قبائلی کونسل تحلیل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عباس کا غزہ میں قبائلی کونسل کو تحلیل کرنے کا اعلان ناقابل قبول ہے۔

اسلامی جہاد صدر عباس کے اعلان اوراقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں قبائلی امور کونسل کا مقامی تنازعات کے حل میں اہم کردار رہا ہے۔ اس کونسل کے خاتمے سے غزہ میں مقامی سطح پر شہریوں میں پیدا ہونے والے تنازعات کے حل کو نقصان پہنچے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قبائلی کونسل کا غزہ میں جاری حق واپسی مظاہروں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد امن منصوبے ‘صدی کی ڈیل’ کے خلاف فلسطینیوں کی احتجاجی تحریک میں اہم کردار رہا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے منگل کے روز غزہ کی سپریم قبائلی کونسل کو ختم کر دیا ہے۔ یہ کونسل غزہ کے جنوبی اضلاع میں ابو سلمان المغنی کی قیادت میں قائم کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی