جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی مجاھدین کے میزائل حملے، نیتن یاھو بنکروں میں چھپنے پر مجبور

بدھ 11-ستمبر-2019

منگل کے روز فلسطینی مزاحمت کاروں کے مقبوضہ علاقوں عسقلان اور اسدود پر میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو بھی بھاگ کر زمین دوز بنکروں میں پناہ لینا پڑ گئی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز غزہ سے داغے گئے فلسطینیوں کے راکٹوں نے عسقلان اور اسدود میں اسرائیلیوں کو بھاگنے اور زمین دوز بنکروں میں چھپنے پر مجبور کر دیا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ایک فوٹیج نشر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر فلسطینیوں کے متعدد میزائل گرے۔ اس علاقے میں اسرائیلی وزیراعظم بھی ایک تقریب میں شریک تھے۔ میزائل حملوں کے فوری بعد خطرے کے سائرن بج اٹھے اوروزیراعظم نتین یاھو کے سیکیورٹی عملے نے انہیں اپنے حصار میں لے لیا اور انہیں ایک زمین دوز بنکر میں منتقل کردیا گیا۔

مقامی وقت کے مطابق شام کے 9 بجے غزہ کے بالمقابل اسدود اور عسقلان میں متعدد میزائل گرے۔

یہ میزائل نیتن یاھو کی اس پریس کانفرنس کے چند گھنٹے بعد داغے گئے جس میں اسرائیلی وزیراعظم نے وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی