قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں ایک لڑکی سمیت کم سے کم 7 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے پرانے بیت المقدس میں باب حطہ کے مقام پر تلاشی کےدوران 7 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان کی شناخت محمد متعب ۔ احمد متعب، یوسف حزینہ، ریاض الرشق، فراس کرکور، محمد کرکور اور 18 سالہ ایک دوشیزہ رنیم کرکور کے نام سے کی گئی ہے۔
پرانے بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے گھر گھرتلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔