اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت نے زیرحراست مقبوضہ بیت المقدس شہر کے رہائشی ایک فلسطینی شہری محمد فرحان کو مشروط طور پررہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی عدالت کی طرف سے عائد کردہ شرائط میں کہا گیا ہے کہ محمد فرحان کسی مظاہرے، احتجاجی ریلی اور مظاہرے میں شرکت نہیں کرسکتا۔
اس کےعلاوہ اسے پانچ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 32 سالہ محمد علی احمد فرحان کو جزیرہ نما النقب کی جیل میں ساڑھے چھ سال تک قید میں رکھا گیا۔