یورپی ممالک میں حالیہ عرصے کے دوران گرمی کی غیرمعمولی لہرکے باعث 1500 اضافی اموات کا اندراج کیا گیا ہے۔
فرانسیسی خاتون وزیر صحت آنیاس بیرزون نے بتایا کہ شدید گرمی کی لہر کے باعث جولائی کے مہینے میں 1500 اضافی اموات ہوئیں۔سنہ 2013ء کے بعد گرمی کے باعث ہلاکتوں کا یہ سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہرسال گرمی کے نتیجے میں فرانس میں اوسطا 1465 ہلاکتیں ہوتی ہیں۔ جولائی میں گرمی کے باعث 9 اعشاریہ ایک فی صد اضافی ہلاکتیں ہوئیں۔
بیزون نے فرانس انفو اور فرانس انٹر کو بتایا کہ سنہ 2003ء کے بعد گرمی کی لہر میں شدت آئی ہے۔