چهارشنبه 30/آوریل/2025

شام : البوکمال کے علاقے میں نامعلوم طیاروں کی بم باری

منگل 10-ستمبر-2019

شام میں البوکمال کے علاقے میں اتوار کی نصف شب کے بعد نامعلوم طیاروں کی بم باری میں ایرانی فورسز اور اس کی ہمنوا ملیشیاؤں کے 18 ارکان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پیر کے روز شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ "البوکمال میں ایرانی فورسز اور اس کی ہمنوا ملیشیاؤں کے کئی ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں 18 جنگجو ہلاک ہو گئے جن کی شہریت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی”۔

اخباری کے ذرائع کے مطابق عراق کے سرحد علاقے القائم کے متوازی شامی علاقے البوکمال میں 3 زور دار دھماکے سنے گئے۔ مذکورہ ذرائع نے واضح کیا کہ دھماکوں میں عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں الحشد میں شامل ملیشیاؤں کے ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

المرصد کا کہنا ہے کہ دھماکے لڑاکا طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں ہوئے تاہم ان طیاروں کی شناخت ابھی تک نامعلوم ہے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی نے شام کی ایک اپوزیشن جماعت کے حوالے سے بتایا ہے کہ فضائی حملوں میں ایران نواز عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کی فورسز کے ہتھیاروں کے گودام کو نقصان پہنچا۔

متعدد ذرائع کے مطابق ایران نے البوکمال کے علاقے میں مختلف ملیشیاؤں کے ارکان کو تعینات کیا ہوا ہے۔ ان میں لبنان کی حزب اللہ اور عراق کی حزب اللہ کے علاوہ النجباء، فاطمیوں اور زینبیون شامل ہے۔ ان تمام ملیشیاؤں کی قیادت ایرانی پاسداران انقلاب کے ہاتھ میں ہے۔

مختصر لنک:

کاپی