قابض صہیونی فوج نے جزیرہ نما النقب میں قید فلسطینی شہری کو رہا کرنے کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین قابض صہیونی حکام نے 32 سالہ محمد علی احمد فرحان کو جیل سے رہائی فوری بعد حراست میں لے لیا۔
فلسطینی اسیران کے اہل خانہ پرمشتمل کمیٹی کے سربراہ محمد ابو عصب نے بتایا کہ احمد فرحان کو جزیرہ نما النقب کی جیل سے رہائی کے بعد گیٹ پرلایا گیا جہاں قابض فوج اور انٹیلی جنس حکام نے اسے دوبارہ حراست میں لے لیا۔
خیال رہے کہ احمد فرحان کو 11 مارچ 2013ء کو حراست میں لیا اور اس پر اسرائیلی فوجیوں پر پٹرول بم پھینکنے کے الزام میں ساڑھے چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔