شنبه 16/نوامبر/2024

ایران نے تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا، عملے کے 12 افراد گرفتار

اتوار 8-ستمبر-2019

ایران نے کل ہفتے کے روز آبنائے ہرمز میں ایک تیل بردار جہاز قبضے میں لینے کے بعد اس پر سوار 12 فلپائنی باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد’ ایندھن کی اسمگلنگ گینگ کا حصہ ہیں’

ایران کی طلباء نیوز ایجنسی ‘ایسنا’ نے صوبہ ہرمزگان میں سرحدی محافظوں کے سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ 233.71 بلین ریال (تقریبا 20 لاکھ ڈالر) مالیت کا ایک غیر ملکی بوٹ اور 283،900 لیٹر تیل ضبط کرلیا گیا ہے۔

میجر حسین دہاقی نے کہا کہ تیل بردار جہاز پر 12 فلپائنی سوار تھے جنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں تفتیش کے لیے متعلقہ عدالتی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے جو ان کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس گروہ پر ایندھن کی اسمگلنگ کا شبہ ہے۔ ضبط  کی گئی تیل کی کھیپ آبنائے ہرمز کے ضلع سرک کے قریب  منتقل کردی گئی ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خلیج میں امریکا اور ایران ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ امریکا نے ایرانی تیل کی سپلائی اور خریدو فروخت پرپابندیاں عاید کررکھی ہیں۔

14 جولائی کو  ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک "غیر ملکی ٹینکر” روک لیا تھا جس پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اسمگل شدہ تیل آبنائے ہرمز میں ایران کے جنوبی جزیرے لاراک سے  سے تیل اسمگل کرتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی