چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں فوجی پریڈ کے دوران فلسطینی مزاحمت کار شہید

اتوار 8-ستمبر-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک فوجی پریڈ کےدوران اتوار کے روز ایک حادثے کے نتیجے میں فلسطینی مزاحمت کار شہید ہوگیا۔

یہ واقعہ وسطی غزہ میں اس وقت پیش آیاجب علاقے میں ایک فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

فلسطینی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ دیر البلح کے مقام پر پریڈ کے دوران 42 سالہ معین سلیمان العطار شہید ہوگیا۔ اس واقعے کی مزید تفصیل کچھ دیر تک سامنے آئے گی۔

مختصر لنک:

کاپی