چهارشنبه 30/آوریل/2025

سابق مصری صدر محمد مرسی کے چھوٹے بیٹے کا انتقال

جمعہ 6-ستمبر-2019

مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے سب سے چھوٹا صاحبزادہ عبدللہ محمد مرسی جمعرات کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

عبداللہ کو دل کا شدید دورہ پڑنے کے فوری بعد قاہرہ کے جنوب میں واقع الواحہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ عبداللہ کے خاندان کے ایک قریبی ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے کے وقت 26 سالہ عبداللہ گاڑی چلا رہے تھے۔

مصر کے سابق صدر محمد مرسی رواں سال جون میں عدالتی کارروائی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 68 برس تھی۔ اگست 1951 میں پیدا ہونے والے مرسی 24 جون 2012 کو ہونے والے انتخابات میں الاخوان المسلمین کے نامزد امیدوار کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ وہ انتخابات میں کامیاب ہوئے اور پھر مصر کے 5 ویں صدر بن گئے۔

مرسی کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ ان کے نام احمد ، اسامہ ، عبداللہ اور شیماء ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی