چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، ایک ہفتے میں ایک فلسطینی شہید97 زخمی

جمعہ 6-ستمبر-2019

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی رپورٹس کے مطابق گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور 97 زخمی ہوگئے۔

فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے 29 اگست سے 4 ستمبر کے درمیان اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے واقعات کی تفصیلات بیان کی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کے 139 واقعات رپورٹ ہوئے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 34 بچے، دو خواتین، دو صحافی، ایک امدادی کارکن، ایک سماجی کارکن زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے 8 بچوں اور دو خواتین سمیت 91 فلسطینیوں کو حراست میں لیا جب کہ غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے 85 بار دراندازی کی اور چھاپے مارے۔

مختصر لنک:

کاپی