نابلس کے جنوب میں مادما گاوں میں صہیونی آبادکاروں اور اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران درجنوں فلسطینی شہریوں کو اشک آور گیس کے گولوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
نابلس گاؤں کے چئیرمین ایھاب القط نے کہا کہ نابلس میں غیر قانونی صہیونی بستی یتسھار سے تعلق رکھنے والے صہیونی آبادکاروں کے گروہوں نے گاوں کے جنوبی حصے پر دھاوا بولا اور فوج کی موجودگی میں مقامی فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں کیں جنہوں نے بھاری مقدار میں اشک آور گیس کے گولے پھینکے۔
ان واقعات کے دوران درجنوں نوجوانوں کو اشک آور گیس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
صہیونی آبادکاروں نے زیتون کے کئی درختوں کو فوج کی حفاظت میں آگ لگادی جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے مقامی رہائشیوں کو آگ بجھانے کے لیے کھیتوں میں جانےسے روکا۔