ایران نے لبنان پر قابض اسرائیل کی بمباری کو "آزاد ریاست کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی” قرار دیا ہے۔
یہ بات ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے وزارت کے ترجمان عباس موسوی کے ایک بیان میں سامنے آئی ہے۔
عباس موسوی نے کہا: "لبنان پر صیہونی حملہ آزاد ریاست کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے۔” عام طور پر "اسرائیل نے لبنان پر حملہ کرکے بین الاقوامی امن و سلامتی کو مجروح کیا ہے۔”
ایرانی عہدیدار نےکہا کہ "اسرائیل” پر "بین الاقوامی رائے عامہ کی خاموشی اور امریکا کے لامحدود حمایت سے فائدہ اٹھا کر لبنان کی مزاحمت کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے کی کوشش قرار دیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ سے "اسرائیل” کے بڑھتے مظالم کا نوٹس لینے اور غاصب صہیونی ریاست کی عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے بارے میں آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل نے لبنان میں بمباری، راکٹ حملوں اور خود کش بمبار ڈرون حملوں سے متعدد تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ "حزب اللہ” نے اتوار کے روز ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی کو تباہ کردیا ، جس میں موجود موجود متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔