قابض اور غاصب صہیونیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں جبل جوھر کے مقام پر ایک انہدائی کارروائی کے دوران ایک مسجد شہید کردی جس پر فلسطینی عوام کی طرف سے سخت غم وغصے کا اظہار کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے الخلیل میں جبل جوھر میں ‘خارصینا’ نامی ایک یہودی کالونی کے قریب واقع ایک مسجد کا گھیرائو کیا جس کے بعد مسجد کو بلڈوزروں کی مدد سے اسے شہید کردیا گیا۔
خیال رہے کہ یہ مسجد ‘سیکٹر سی’ میں قائم ہے جس پراسرائیل کا سول اور انتظامی کنٹرول قائم ہے۔