جمعه 15/نوامبر/2024

گرفتاری کا خوف ایہود اولمرٹ نے سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کر دیا

بدھ 4-ستمبر-2019

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے گرفتاری اور جنگی جرائم کی تحقیقات کے‌ خوف سے سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کر دیا۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق ایہود اولمرٹ نے وزارت قانون اور وزارت خارجہ کی طرف سے ملنے والی ہدایات کے بعد اپنا دورہ سوئٹرزلینڈ منسوخ کیا۔ ان پر سنہ 2008ء میں بہ طور وزیراعظم فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزرات قانون اور وزارت خارجہ کو سوئس حکام کی طرف سے پیغام بھیجا گیا تھا کہ ایہود اولمرٹ کو جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت حراست میں لیا جاسکتا ہے۔

ایہود اولمرٹ اور دونوں‌وزارتوں کے اعلیٰ حکام کے درمیان اس دورے کے حوالے سےطویل بات چیت ہوتی رہی ہے۔

وزارت خارجہ اور وزارت قانون نے ایہود اولمرٹ سے کہا کہ ان کا دورہ سوئٹرزلینڈ اسرائیل کے لیے پریشانی کا موجب بن سکتا ہے۔ اس لیے وہ اپنا دورہ منسوخ کریں۔

مختصر لنک:

کاپی