شنبه 16/نوامبر/2024

نیتن یاھوکا مسجد ابراہیمی پر دھاوے کا اعلان

بدھ 4-ستمبر-2019

 فلسطین کے مقدس تاریخی مقام مسجد ابراہیمی آج بدھ کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے دھاوے کا اعلان کیا ہے دوسری طرف اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے الخلیل شہر کو فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے بندوق کی نوق پر مسجد ابراہیمی کے اطراف میں بازاربند کرادیئے ہیں اور مسجد کی طرف آنے والے تمام راستوں اور وادی الحصین میں کریات اربع میں یہودی کولونی کو ملانے والے تمام راستے سیل کر دیے ہیں ۔

ادھر پرانے الخلیل شہرمیں شاہراہ شہداء اور تل الرمیدہ کالونی میں بھی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو کے اشتعال انگیز دورے کے اعلان کے بعد الخلیل میں سیکیورٹی کی آڑ میں غیراعلانیہ کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایک دوسرے سیاق میں الخلیل میں محکمہ تعلیم نے نیتن یاھو کی آمد سے قبل فوجیوں کے چھاپوں کے پیش نظر مقامی وقت کے مطابق دن ساڑھے دس بجے تمام اسکول بند کر دیے ہیں۔

الخلیل شہر کے متعدد فلسطینی رہ نمائوں اور تنظیموں نے نیتن یاھو کے دھاووے کو روکنے کے لیے مسجد ابراہیمی میں جمع ہونے کی اپیل کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی