چهارشنبه 30/آوریل/2025

عالمی عدالت کا امدادی جہاز’مرمرہ’ پراسرائیلی حملے کی تحقیقات کا حکم

منگل 3-ستمبر-2019

عالمی عدالت انصاف نے ایک بارپھر تُرکی کےامدادی جہاز ‘مرمرہ’ پر  فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے لیے امدادی سامان لے جانے کے دوران سمندر میں اسرائیلی حملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی پراسیکیوٹر جنرل واٹو بنسوڈا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنہ 2010ء میں امدادی سامان کے ساتھ غزہ کی پٹی کے لیے سمندرمیں سفر کرنے والے ترک امدادی جہاز پر اسرائیلی ریاست کےحملے کی دوبارہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے مئی 2010ء یورپی ملکوں سے امدادی سامان اکھٹا کرکے فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ جانے والے ترک بحری جہاز مرمرہ پر شب خون ما کر اس پرسوار 9 ترک رضاکار شہید اور 50 زخمی ہوگئے۔

بنسوڈا کا کہنا ہے کہ سنہ 2014ء کو اسرائیل کا تعاقب کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر اس حوالے سے ٹھوس مواد نہیں مل سکا۔ اگر یہ یقین ہوجائے کہ صہیونی حکام نے سنگین جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے 10 ترک رضاکاروں کو قتل کیا ہے تو اسرائیلی فوجی کمانڈوز کی کارروائی کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔

مختصر لنک:

کاپی