چهارشنبه 30/آوریل/2025

عرب اتحادی فوج نے یمن میں جیل پرقیامت ڈھادی،50 ہلاک،100 زخمی

پیر 2-ستمبر-2019

یمن میں صدر عبد ربہ منصور ھادی کی حامی عرب اتحادی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یمن میں دارالحکومت صنعاء پرقابض حوثی باغیوں کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی فوج نے ذما میں ایک جیل پربمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 150 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر قیدی ہیں۔

دوسری طرف سے عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ذمار میں جیل کو نشانہ بنائے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی حوثیوں کے میزائل اور ڈرون طیاروں کے گودام پرکی گئی جس میں بڑے پیمانے پر اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کیا گیا ہے۔

حوثی ملیشیا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور دوسرے عرب ملکوں کےطیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ ہفتے کی شام عرب اتحادی طیاروں نے شمالی ذمار میں ایک کالج کی عمارت پر 6 فضائی حملے کیے تھے۔ نامہ نگاروں کے مطابق اس عمارت کو حوثیوں نے منصور ھادی حکومت کے حامیوں کی بڑی تعداد کو قید کررکھا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عرب اتحادی طیاروں کی بمباری کے بعد ایمبولینسوں کو وہاں سے بڑی تعداد میں لاشوں اور زخمیوں کو لے جاتےدیکھا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی