شنبه 16/نوامبر/2024

شیرخوارگی میں فیڈر کا استعمال بچوں کے دانتوں کے لیے نقصان دہ

اتوار 1-ستمبر-2019

عموما لوگ شیرخوار بچوں کے لیے شیشے سے تیار کردہ فیڈر کا استعمال کرتے ہیں مگر ماہرین صحت فیڈر کے استعمال کو تباہ کن قرار دیتے ہیں۔

جرمن سائنسی جریدے ‘یونجہ وامیلیہ’ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ شیر خوارگی کے دوران شیشے کا فیڈر استعمال کرنے والے بچوں کو بڑے ہو کرمسوڑوں کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خاندانی امور پر معلومات شائع کرنے والے جریدے کے مطابق بچوں کو تواتر کے ساتھ فیڈر کے ساتھ دودھ پلانے میں احتیاط کرنا چاہیے کیونکہ اس کے نتیجے میں بچوں کے دانت متاثر ہوسکتے ہیں چاہے فیڈر میں بچوں کو دودھ میں چینی ملا کر استعمال کیا جائے یا نہیں۔

سائنسی جریدے کے مطابق بچوں کو فیڈر کا استعمال بیکٹیریا، جراثیم اور دیگر ایسے عوارض پیدا کرتا ہے جو دانت کمزور کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس طرح بچوں کے دانت کمزور ہوسکتےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی