اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت سے انتظامی قید کی پالیسی کے تحت قید فلسطینی شہری کی مدت حراست میں چھ ماہ کی تجدید کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران میڈیا سینٹر اسیر سعید ابو اسنینہ کی مدت حراست میں چھ ماہ کی تجدید کی گئی ہے۔
انسانی حقوق گروپ کی رپورٹ کے مطابق الخلیل سے تعلق رکھنے والے ابو اسنینہ کو 14 مارچ 2019ء کو اس کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا۔
گرفتاری کے بعد اسے بغیر کسی الزام کے انتظامی قید میں ڈال دیا گیا تھا۔ اس گذشتہ روز اس کی مدت حراست میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی گئی۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں اسرائیلی عدالتوں سے 100 فلسطینیوں کو قید کی سزا سنائی گئی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل 9 فلسطینی انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں 5700 فلسطینی پابند سلاسل ہیں جو 23 عقوبت خانوں میں قید ہیں۔ ان میں سے 500 انتظامی قیدی، 250 بچے اور 700 مریض ہیں۔