چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جارحیت کا بدلہ لیا جائے گا: حسن نصراللہ

اتوار 1-ستمبر-2019

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا  جواب فرض کا درجہ رکھتا ہے۔ دشمن کی جارحیت کا ضرور بدلہ لیا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حزب اللہ کی طرف سے صہیونی ریاست کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ جوابی کارروائی کے لیے صرف مزارع شعبا ضروری نہیں پورے لبنان سے جوابی کارروائی کی جائے گی۔

ایک ٹی بیان میں حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کی ہرطرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دشمن کے ڈرون طیارے مار گرانا ہمارا حق ہے اور ہم اس حق کابھرپور استعمال کریں گے۔

انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان جس میں انہوں نے لبنان پرحملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی کی اطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست عراق، شام اور لبنان میں ننگی جارحیت میں ملوث ہے۔

مختصر لنک:

کاپی