شنبه 16/نوامبر/2024

روس میں فلسطینی ڈاکٹر طب کے امتحان میں اعلیٰ ترین پوزیشن میں کامیابی

ہفتہ 31-اگست-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک یورالوجسٹ نے طب کے میدان میں اعلیٰ ترین پوزیشن کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر دیا۔ روسی وزارت صحت کے مطابق طب کے میدان میں اعلیٰ ترین نمبروں کے حصول کا یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

ڈاکٹرمصطفیٰ فتحی حجی غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور روس میں پہلے فلسطینی ڈاکٹر ہیں جنہوں نے اتنے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔

ڈاکٹر حجی نے روس کی سرکاری یونیورسٹی استراکھان سے سنہ 1998ء میں طب میں گریجوایشن کی۔ سنہ 2002ء میں انہوں نے روس سے یورالوجی میں ایم بی بی ایس کیا۔ اس کے بعد وہ روسی نیول فورس کے ملٹری اسپتال میں بہ طور یورالوجسٹ سے منسلک ہوگئے۔

ڈاکٹر حجی اب تک کئی عالمی طبی کانفرنسوں میں شرکت کرچکے ہیں۔ انہوں نے ڈنمارک، مصر اور سویڈن میں ہونے والی کانفرنسوں میں شرکت کرکے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔

مختصر لنک:

کاپی