قابض صہیونی فوج نے بیرون ملک علاج کے بعد واپس آنے والی ایک فلسطینی لڑکی کو غرب اردن پہنچنے کے بعد حراست میں لے لیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے فلسطینی لڑکی مریم علی احمد ابو عبید کو گذشتہ روز اردن کے راستے الکرامہ گذرگاہ سے حراست میں لیا۔ مریم کچھ عرصہ پیشتر علاج کی غرض سے متحدہ عرب امارات چلی گئی تھی۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مریم کو اسرائیلی فوج نے الکرامہ گذرگاہ پر روکنے کے بعد اسے ایک حراستی مرکز منتقل کیا جہاں اس کے بعد اسے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینی لڑکی کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔