قطر اور اردن کے درمیان دو سال تک سفارتی تعلقات متاثر رہنے کے بعد دونوں ملکوں میں سفارتی تعلقات مکمل بحال ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ قطر اور اردن کے درمیان دو سال قبل اس وقت سفارتی تعلقات متاثر ہوئے تھے جب قطر کے دوسرے خلیجی ملکوں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے تھے۔ اس موقع پر اردن نے بھی قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کا درجہ کم کردیا تھا۔
قطرکی نیوز ایجنسی ‘قنا’ کے مطابق امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے الشیخ سعود بن ناصر بن جاسم بن محمد کو اردن میں سفیر مقرر کیا ہے۔
جولائی 2019ء کو اردنی فرماروا نے وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل زید اللوزی کو قطر میں سفیر کے عہدے پرتعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔