فلسطین کی وزارت داخلہ اور نیشنل سیکیورٹی کے حکام نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غزہ میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی ایک خطرناک سازش ناکام بنائی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ پولیس چوکیوں پر بم حملے کی مجرمانہ واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان تحقیقات کے دوران پتا چلا ہے کہ قوم دشمن عناصر غزہ کا امن تباہ کرنے کا ایک بڑا اور خطرناک پلان بنا رہے تھے مگر اسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی حکام نے غزہ میں دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ بنا دیا۔
البزم نے کہا کہ شدت پسند عناصر سماجی دھارے اور فلسطینی تنظیموں کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے تاکہ غزہ میں افراتفری اور انارکی کا ماحول پیدا کیا جاسکے۔
ایک سوال کے جواب میں وزرات داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں تخریب کاری اور بدامنی پھیلانے کی سازش میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ جلد ہی قوم دشمن عناصر کو بے نقاب کیا جائےگا۔
خیال رہے کہ گذشتہ بدھ کو غزہ کی پٹی کی پٹی میں پولیس چوکیو پر ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم تین اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے تھے۔