شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی پناہ گزینوں کی دوسرے ملکوں میں آباد کاری ظلم ہوگا: لبنانی وزیر

جمعرات 29-اگست-2019

لبنان کی خاتون وزیر برائے خواتین اور امور نسواں فیولیت الصفدی نے کہا ہے کہ لبنانی دستور فلسطینی پناہ گزینوں کو مستقل شہریت دینے کی اجازت نہیں دیتا۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کا اپنا وطن فلسطین ہے اور کسی دوسرے ملک میں ان کی آباد کاری تاریخ کا ایک بڑا ظلم ہوگا۔

روسی نیوز ایجنسی’اسپوٹنیک’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قضیہ فلسطین عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے اور فلسطینیوں کی حق واپسی سے دست برداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی لبنان میں آباد کاری کا کوئی جواز نہیں۔ ایسا کرنا تاریخ کا بدترین ظلم ہوگا۔

لبنانی خاتون وزیرکا کہنا تھا کہ لبنانی دستور میں فلسطینیوں کی عدم آباد کاری واضح ہے۔ ہمارا دستور فلسطینی پناہ گزینوں کی ان کے اپنے واطن میں واپسی اور آباد کاری پر زور دیتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی