جمعه 15/نوامبر/2024

ایران میں اسرائیل کے دو جاسوسوں کو قید کی سزا

بدھ 28-اگست-2019

ایران کی ایک عدالت نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار دو مقامی باشندوں کو قید کی سزا سنائی ہے۔

ایرانی جوڈیشل کونسل کی ترجمان  غلام حسین اسماعیلی نے تہران میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ علی جوہری نامی ایک مقامی شہری کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کےالزام میں قید کی سزا سنائی ہے۔ اس نے اسرائیلی خفیہ ادارے’موساد’ کے عناصر سے ملاقات کی تھی اور ایران میں مختلف حساس مقامات اور منصوبوں کے بارے میں اسرائیل کو معلومات فراہم کی تھیں۔ اس نے اسرائیل کا سفر کیا اور اسرائیلی شہریت بھی حاصل کی تھی۔

عدالت نے ایک خاتون ملزمہ انوشہ آشوری کو موساد کے ساتھ تعاون کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی۔ اس کے گھر پرچھاپے کے دوران پولیس کو 33 ہزار یورو بھی ملے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔

مختصر لنک:

کاپی