بڑھتی عمر کےساتھ بالوں کا گرنا اور ان کا سفید ہونا معمول کی بات ہے مگر بعض لوگوں کے بال ان کی عمرکم ہونے کے باوجود سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
ماہرین بالوں کی سفیدی کو روکنے کے لیے کچھ مفید مشورے بھی پیش کرتے ہیں۔ ان مشوروں پرعمل کرکے بالوں کو سفیدی سے روکا جاسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم میں موجود بالوں میں کروڑوں غدود پائےہیں جو بالوں کی رنگت کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ اگر جسم میں ان غدود کی کمی ہو تی ہے تو بالوں کا قدرتی سیاہ رنگ سفیدی میں بدل جاتا ہے۔
ویب سائیٹ’ڈبلیوپی ٹی وی’ کے مطابق خاتون ماہر صحت جوڈی روانڈ کا کہنا ہے کہ انسان کے لیے بڑھاپے پرقابو پانا تو ناممکن ہے مگر اسے موخر کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بالوں کی سفیدی روکنے کے لیے غذائی نظام کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ مستقل بنیادوں پر ورزش کے ساتھ ساتھ فاسٹ فوڈ کا کم سے کم استعمال ضروری ہے۔
کھانے میں ترکاریوں اور پھلوں کا بہ کثرت استعمال بڑھاپے کی آمد کو موخر کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔