اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت اخبار’یسرائیل ھیوم’ نے انکشاف کیاہے کہ فلسطینیوں کی بڑھتے ہوئے مزاحمتی واقعات کے رد عمل میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غرب اردن میں یہودی کالونیوں میں مزید توسیع کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
اخبار نے وزیراعظم نیتن یاھو کے مقرب ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ توقع ہے کہ آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کا دورہ کریں گے جہاں وہ شہر میں قائم ایک بڑی یہودی کالونی کی توسیع کی منظوری دیں گے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کئی عشروں کے بعد الخلیل کا دورہ کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ‘دولیف’ یہودی کالونی کے قیام کی منظوری دی تھی۔