چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی حکام نے دو ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کی 24 املاک مسمار کر دیں

پیر 26-اگست-2019

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے علاقوں غرب اردن میں دو ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کی 24 املاک مسمار کردیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق مرکز’اوچا’ کی طرف سےجاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے غیرقانونی قراردے کر فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے۔ دو ہفتوں کے دوران غرب  اردن میں فلسطینیوں املاک کی مسماری کے دو درجن واقعات میں 24 املاک کو مسمار کردیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کے نتیجےمیں 80 فلسطینی بے گھرہوئے جب کہ سیکڑوں فلسطینی بالواسطہ طور پرمتاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے مکانات کی مسماری کے نتیجے میں اب تک 480 فلسطینی بےگھر ہوئے ہیں جب کہ سال 2018ء کے دوران بے گھر ہونے والوں کی تعداد 472 تھی۔

مختصر لنک:

کاپی