شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل کے پاس ایرانی مفادات پرحملوں کی جرات نہیں:ایران

پیر 26-اگست-2019

اسلامی جمہوریہ ایران نے اسرائیل کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے جس میں تل ابیب نے کہا ہے کہ اس نے شام میں ایرانی تنصیبات پر بمباری کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایران کی گارڈین کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایرانی تنصیبات پربمباری کی صرفف بھڑکیں مار سکتے ہیں۔ ان کے پاس ایرانی مفادات کو نقصان پہنچانے کی جرات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام میں ایرانی مراکز پربمباری کا اسرائیلی دعویٰ سفید جھوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام اور عراق کے مجاھدین عن قریب صہیونی ریاست کی جارحیت کا جواب دیں گے۔

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ شام اور عراق میں امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام میں اسرائیلی بمباری سے ہمارے مراکز میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ اتوار کو اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے شام میں متعدد مقامات پر بمباری کی تھی۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ بمباری میں شام میں ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی