مصری حکام نے فلسطین کی بین الاقوامی گذرگاہ ‘رفح’ کو تین کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت داخلہ اور قومی سلامتی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے انہیں مطلع کیا ہے کہ رفح گذرگاہ آئندہ تین روز تک دوطرفہ آمد ورفت کے لیےبند رہے گی۔
مصری حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ رفح گذرگاہ آج اتوار سے منگل تک دو طرفہ آمدورفت کے لیے بند ہوگی۔
خیال رہے کہ رفح گذرگاہ غزہ کی پٹی کی بیرونی دنیا سےرابطے کی واحد گذرگاہ ہے۔ مصری حکومت اپنی مرضی کے مطابق اس گذرگاہ کو کھولتی ہے۔ یہ گذرگاہ طویل عرصے تک بند رہی ہے۔