ماہرین صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گھرمیں معمولی نوعیت کے کام اور خود کو ہلکےپھلکے کاموں کے لیے متحرک رکھنے سے بھی انسان کی صحت پرمثبت اثر پڑتا ہے اور عمرمیں اضافہ ہوتا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہلکی پھلکی ورزش کے لیے گھروں کے اندر کے چھوٹے موٹے کام بھی شامل ہیں۔ حتیٰ کہ اپنے گھر کے صحن کی صفائی گھر کو خوبصورت اور صاف رکھنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قبل از وقت بڑھاپے کی روک تھام اور عمر میں اضافے کا بھی ذریعہ ہے۔
سابقہ تحقیقات میں بھی کہا گیا ہے کہ بہت زیادہ دیر بیٹھے رہنا اور حرکت نہ کرنا انسان کو تیزی کے ساتھ موت کی طرف لے جاتا ہے۔ لہٰذا جسمانی فٹنس اور تندرستی کے لیے ضروری ہے کہ ہلکی پھلکی ورزش جاری رکھی جائے چاہے گھر کا صحن ہی صاف کیوں نہ کرنا پڑے۔
ناروے میں ماہرین صحت کی طرف سے36 ہزار افراد کی صحت اور ان کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ جو لوگ جتنے زیادہ حرکت کرتےیا متحرک رہتےہیں ان کی زندتی اتنی ہی طویل ہوتی ہے۔
ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ ہلکی پھلکی ورزش جیسا کے گھر کے صحن کو صاف کرنا، باغیچے میں ہلکا پھلکا کام کرنا، گھر میں گھومنا اور چہل قدمی بڑی عمر کے افراد کے لیے زیادہ ضروری اور مفید ہے۔