پنج شنبه 01/می/2025

غرب اردن میں فدائی حملہ، حماس کی قوم کو مبارک باد

ہفتہ 24-اگست-2019

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں جمعہ کے روز کیےگئے ایک فدائی حملے کی تحسین کرتےہوئے قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک یہودی کالونی کے قریب ایک فلسطینی کے بم حملے میں اسرائیلی فوج میں شامل ایک خاتون اہلکار ہلاک اور دو یہودی آبادکار زخمی ہوگئےتھے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں اس حملے کی تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ فدائی حملہ فلسطینی قوم پراسرائیلی ریاست کے مظالم، قتل عام، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا رد عمل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ حماس نے جمعہ کو غرب اردن میں ہونے والی کارروائی نے ثابت کیا ہےکہ فلسطینی قوم کی مزاحمت زندہ ہے اور قوم تحریک آزادی کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لار ہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کے پاس اپنے دفاع اور سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے صہیونی ریاست کے مقابلے کا اسلحہ نہیں  مگر فلسطینی قوم قابض دشمن کے خلاف تمام ممکنہ ہتھیاروں چھریوں سے حملے، بم دھماکے اور گاڑیوں تلے کچلے جانے کے مزاحمتی طریقے استعمال کرتی رہے گی۔

مختصر لنک:

کاپی