چهارشنبه 30/آوریل/2025

بم حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے مغربی رام اللہ کی ناکہ بندی کردی

ہفتہ 24-اگست-2019

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں جمعہ کے روزایک بم حملے میں صہیونی خاتون فوجی اہلکار کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی فوج نے پورے علاقے کواپنے گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ جمعہ کی شام سے جاری ناکہ بندی اورکریک ڈائون کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کو غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک یہودی کالونی کے قریب بم حملے کے نتیجے میں ایک یہودی خاتون فوجی اہلکار ہلاک اور کم سے کم دو صہیونی زخمی ہوگئے تھے۔

مقامی فلسطینی خبر رساں ایجنسی’وفا’ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مغربی رام اللہ کے تمام اہم علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔ قابض فوج نے کفر نعمہ کی مرکزی شاہراہ، عین ایوب چوک، راس کرکر اور دیگر علاقوں کی ناکہ بندی کردی۔ اسرائیلی فوج نے تلاشی کےدوران صحافی ھشام ابو شکرہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اسرائیلی فوج نے علاقے کی ناکہ بندی کے ساتھ ساتھ فلسطینی راہ گیروں اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ بھی جار رکھا ہوا ہے۔ قابض فوج گذشتہ روز یہودی خاتون پربم حملہ کرنے والے فلسطینی کی تلاشی کررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی