جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطین کی آزادی اور حق واپسی تک فدائی حملے جاری رکھیں گے:الزھار

ہفتہ 24-اگست-2019

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور سابق فلسطینی وزیرخارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ فلسطینی قوم وطن کی آزادی اور حق واپسی کے حصول تک فدائی حملوں سمیت تمام مزاحمتی طریقے استعمال کریں گے

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی قوم کے نوجوانوں کی طرف غاصب دشمن کے خلاف مزاحمت اس امر کا اظہار ہے کہ فلسطینی قوم کی نئی نسل کو وطن عزیز پردشمن کا غاصبانہ قبضہ قبول نہیں ہوگا۔

محمود الزھار نے کہا کہ ارض فلسطین کے کسی حصے پرغاصب دشمن کا قبضہ قبول نہیں۔ فلسطینی قوم آزادی کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی۔ جمعہ کے روز غرب اردن میں ‘دولیو’ یہودی کالونی کے قریب بم حملہ اور ایک غاصب خاتون فوجی کی ہلاکت فلسطینی قوم کے رد عمل کا اظہار ہے۔

خیال رہے کہ کل جمعہ کو غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک بم حملے کے نتیجے میں ایک خاتون فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

حماس رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ فلسطینی قوم مزاحمت کے وسائل میں جدت لانے کی کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے غزہ کٹی میں جاری حق واپسی ریلیوں کو منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم آزادی اور حق واپسی کے حصول تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔

مختصر لنک:

کاپی