غزہ کی پٹی میں واپسی کے عظیم مارچ میں حصہ لینے والے پر امن مظاہرینپر اسرائیلی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔
وزارت صحت نے کہا کہ 122 فلسطینیوں کو براہ راست گولیوں اور اشک آور گیس کے گولوں کی وجہ سے مختلف نوعیت کے زخم آئے جن میں طبی عملے کے تین لوگ بھی شامل ہیں۔
واپسی کا عظیم مارچ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں آتش گیر حملے کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا