جمعه 09/می/2025

اسرائیلی آبادکاروں کا مغربی کنارے کے شہروں میں فلسطینی شہریوں پر حملہ

ہفتہ 24-اگست-2019

صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مغربی کنارے میں نابلس اور الخلیل کے اضلاع میں فلسطینی شہریوں پر حملہ کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں کے جتھے الخلیل کے مشرق میں سڑک 60 کے قریب اکٹھے ہوگئے اور فلسطینی گاڑیوں پر پتھراو شروع کر دیا۔

جب کہ نابلس میں درجنوں صہیونی آبادکاروں نے جنوبی نابلس میں حوارہ قصبے اور مغربی کنارے کے شمالی علاقوں کے درمیان سڑک کو بند کر دیا اور فلسطینی گاڑیوں پر پتھراو کیا۔

آبادکار مخالف سماجی کارکن غسان دغلس نے کہا کہ اسرائیلی ابادکاروں کے حملے اسرائیلی فوج کی حمایت سے ہوتے ہیں جو صہیونی آبادکاروں کی حفاظت کے لیے علاقے میں تعینات ہوتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی