چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے آٹھ سالہ فلسطینی بچے کو اشتہاری قرار دے دیا

جمعہ 23-اگست-2019

قابض صہیونی فوج کی طرف سے ریاستی دہشت گردی کے ناقابل یقین مظاہر سامنے آرہے ہیں۔ کم سن بچوں کو بھی دہشت گرد اور اشتہاری قرار دے کر انہیں گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے 8 سالہ محمد یاسر نجیب کو اشتہاری قرار دے کر اسے خود کو حکام کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاسر نجیب پرانے بیت المقدس کا رہائشی ہے۔

یاسر نجیب کے والد محمد نے بتایا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے چوتھی بار ان کے بچے کو اشتہاری قراردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے ٹیلیفون پرکہا کہ ان کے بیٹے کو اشتہاری قراردے کر اسے القشلہ حراستی مرکز میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی