فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ‘دولیو’ یہودی کالونی کے قریب ایک فدائی حملے کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار خاتون ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکام نے فدائی حملے میں ایک یہودی خاتون کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رام اللہ کے قریب ایک فلسطینی شہری کے فدائی حملے میں ایک یہودی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کی طرف سے دستی بم حملے میں دو یہودی آبادکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دولیو یہودی کالونی غرب اردن کے شمال مغرب میں رام اللہ سے 40 کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔