جمعه 15/نوامبر/2024

قبلہ اول کے خلاف صہیونی یلغار بند کی جائے: عرب لیگ

جمعرات 22-اگست-2019

عرب لیگ نے مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے ریاستی سرپرستی میں جاری دھاووں اور مقدس مقام کی مسلسل بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حرم قدسی پر قابض صہیونیوں کی یلغار فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حالات کا تقاضا ہے کہ قبلہ اول کے خلاف جاری اسرائیلی ریشہ دوانیوں کے خلاف عرب اور مسلمان ممالک متحد ہو کر دفاعی حکمت عملی اختیار کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قبلہ اول کے خلاف جاری صہیونی یلغار کی روک تھام کے لیے عالم اسلام اور عرب ممالک کو موثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے معاون برائے فلسطینی اراضی اور فلسطینی امور سعید ابو علی نے کہا کہ قبلہ اول میں آتش زدگی کے واقعے کو 50 سال گذر گئے ہیں مگر قبلہ اول کے خلاف جاری سازشیں آج بھی جاری ہیں۔ آج بھی صہیونی مافیا اور جرائم پیشہ جتھے قبلہ اول کی بے حرمتی اور اسے نقصان پہنچانے کی سازشیں کررہے ہیں۔

عرب لیگ نے قبلہ اول پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کو مقدس مقام کے تقدس کی پامالی قرار دیتے ہوئے عرب ممالک اور اقوام عالم پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کریں۔

مختصر لنک:

کاپی