شنبه 16/نوامبر/2024

ایران کا نئے طاقت ور فضائی دفاعی نظام کا انکشاف

جمعرات 22-اگست-2019

اسلامی جمہوریہ ایران نے جمعرات کے روز سطح زمین سے فضاء میں منتقل کیے جانے والے ایک نئے میزائل نظام کا انکشاف کیا ہے۔ اس نظام کے تحت ایران مقامی سطح پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری میں خود کفیل ہوگیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر’طویل فاصلے تک مار کرنے والے نظام’ کی فوٹیج اور تصاویر دکھائی گئیں اور ساتھ ہی ایرانی صدر حسن روحانی کو اس نئے نظام کےحوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب سے خطاب کرتے دکھایا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ‘پاور373’ نامی میزائل سسٹم روس کے ‘ایس 300’ میزائل نظام کے مقابلے میں تیار کیا گیا ہے۔

ایران کی طرف سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل نظام کا انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان پہلے ہی کشیدگی پائی جا رہی ہے اور اس کشیدگی نے پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ جون میں ایران نے خلیج میں زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل حملے میں ایران کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔ ایران نے دعویٰ کیاتھا کہ امریکی ڈرون کو ایران کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر نشانہ بنایا گیا۔رواں مای ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے ‘پاور 373’ نظام کے افتتاح کا اعلان کیا تھا مگر اس نظام کے افتتاح کا وہ پہلا اعلان نہیں تھا۔ ایران دو مرتبہ اس سے قبل 19 دسمبر 2011ء اور 21 اگست 2016ء کو بھی اس نظام کے افتتاح کا اعلان کرچکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی