اسرائیل کی عوفر فوجی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک فلسطینی شہری کو 15 ماہ قید اور 4500 شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس کے نواحی علاقے حزما سے تعلق رکھنے والے ندیم عبدالحمید الخطیب کو 19 دسمبر 2018ء کو حراست میں لیا تھا تھا۔ اس کے خلاف اسرائیلی عدالت میں مسلسل 7 ماہ تک مقدمہ چلایا گیا جس کے بعد گذشتہ روز عدالت نے اسے قید اور جرمانہ کی سزا سنائی۔
خیال رہےکہ اسیر الخطیب کو ماضی میں بھی متعدد بار حراست میں لیا جا چکا ہے۔ اس کے بھائی 16سالہ محمد کو بھی رواں سال مارچ میں اسرائیلی فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔