چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل نے دس سالہ فلسطینی لڑکے کو تفتیش کا پروانہ تھما دیا

جمعرات 22-اگست-2019

اسرائیلی خفیہ سروس نے بیت المقدس کے پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے دس سالہ فلسطینی بچے کو تفتیش کا پروانہ تھما دیا۔
دس سالہ بچے محمد نجیب کے والد یاسر نجیب نے کہا کہ اسکے بیٹے کو اسرائیلی حکام نے چوتھی مرتبہ تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے اسے  فون کال کے ذریعے حکم دیا کہ وہ اپنے بچے کو بیت المقدس میں القشلہ حراستی مرکز میں تفتیش کے لیے لے کر آئیں۔

مختصر لنک:

کاپی