شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی اسیر کی انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کے 50 روز

منگل 20-اگست-2019

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج فلسطینی شہری خذیفہ حلبیہ کی بھوک ہڑتال کے 50 روز مکمل ہوگئے ہیں جس کے بعد بھوک ہڑتال کا آج اکاون واں دن ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 28 سالہ خذیفہ حلبیہ  کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے القدس کے ابو دیس کےعلاقے سے ہے۔ سنہ 2013ء کے بعد انہیں تین بار انتظامی حراست کی پالیسی کی تحت گرفتار کیا جا چکا ہے۔ سنہ 2013ء، 2014ء اور 2018ء میں وہ کئی کئی ماہ تک صہیونی زندانوں میں انتظامی قید کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل رہ چکے ہیں۔

آخری گرفتاری کے بعد انہیں اب تک ان کی انتظامی قید میں تین بار توسیع کی جا چکی ہے۔ پہلی بار انہیں چھ ماہ، اس کے بعد چار چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

اسیر حلبیہ خون کے کینسر کے مریض ہیں۔ ان کے ہاں چھ ماہ قبل بچی پیدا ہوئی تو وہ جیل میں ہی تھے۔

مختصر لنک:

کاپی