شنبه 03/می/2025

بلات کی عدم ادائیگی ، فلسطینیوں کی بجلی بند کرنے کی دھمکی

منگل 20-اگست-2019

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سےاسرائیل کو بجلی بلات کی ادائیگی روکنے کے جواب میں صہیونی حکومت نے غرب اردن کے علاقوں کو بجلی کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القدس گورنری کی نجی بجلی سپلائی کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ فلسطینی اتھارٹی کی بجلی سپلائی کمپنی نے کہاہے کہ اسرائیل پاور سپلائی کمپنی نے قرضوں کا بوجھ بڑھنے کے بعد فلسطینیوں کی بجلی کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

القدس کی بجلی کمپنی کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ھشام العمری نے بتایا کہ اسرائیلی کمپنی کی طرف سے دی گئی وارننگ میں کہا گیا ہےکہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے قرضوں کا حجم مقررہ حد سے تجاوز کرگیا ہے۔ اس لیے اسرائیلی کمپنی بجلی بند کرنا چاہتی ہے۔ فلسطینی کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے بجلی کی بندش کی صورت میں کوئی فوری حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔

العمری کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی شریک کمپنی کو دوسری بار بجلی بند کرنے کی وارننگ جاری ہے اور کہا ہے کہ غرب اردن کے علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل کی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال اسرائیل کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کےٹیکسوں کی رقوم روکنےکے اقدام کے بعد فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کو بجلی کے بلات کی ادائی روک دی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی