جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ کے مصلیٰ باب رحمت پر دھاوا، فرنیچر ضبط

پیر 19-اگست-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ سے متصل مصلیٰ باب رحمت میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور قیمتی سامان جس میں فرنیچر اور اسلامی کتب شامل ہیں، قبضے میں لے لیں۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے اتوار کے روز مصلیٰ باب رحمت پردھاوا بولا اور وہاں پرموجود جوتوں کے ریگ، لکڑی کی الماریاں اور دیگر ضروری سامان قبضے میں لے لیا۔ اس موقع پر قابض حکام نے مسجد اقصیٰ کے محافظوں دھمکی دی کہ اگر انہوں نےتلاشی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حالیہ ایام میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے باب رحمت اورمسجداقصیٰ کے دیگر مقامات پرچھاپوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی