چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلیوں نے فلسطین میں حالات بے قابو ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا

پیر 19-اگست-2019

اسرائیل کے ایک سینیر تجزیہ نگار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حالیہ ایام میں فلسطین میں رونما ہونے والے واقعات جاری رہے تو حالات قابو سے باہر جا سکتے ہیں۔

اسرائیلی تجزیہ نگار’یوآو لیمور’ نے اخبار’یسرائیل ھیوم’ میں شائع اپنے مضمون میں کہا ہے کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ فلسطین کی موجودہ داخلی صورت حال ایک نئے بحران کی طرف بڑھ رہی ہے اور آنے والے دنوں میں یہ کشیدگی قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔

یوآو لیمور نے مزید کہا ہے کہ طویل عرصے بعد اسرائیل کو اعلیٰ سطح پر غرب اردن اور غزہ دونوں علاقوں میں ایک جیسے کشیدہ حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ  جنوبی بیت لحم میں غوش عتصیون کالونی کے قریب ایک فدائی حملہ اس بات کا اشارہ ہے کہ فلسطینی شہری انفرادی طور قابض اسرائیلیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ غوش عتصیون واقعے اور ایک ہفتہ قبل فوجی اہلکار دفیر شوریک کے قتل کے واقعے کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔

اسرائیلی تجزیہ نگار کا کہناہے کہ مذکورہ دونوں واقعات میں حملہ آور فلسطینی کسی کی طرف سے نہیں بھیجے گئے بلکہ انہوں نے انفرادی مزاحمتی کارروائیاں کیں۔ تاہم حماس نے ان کارروائیوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی