چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل نے القدس میں مکانات مسماری مخالف کانفرنس ناکام بنا دی

پیر 19-اگست-2019

قابض اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات مسماری کے حوالے سے منعقدہ ایک قانونی کانفرنس کے انعقاد کی کوشش ناکام بنا دی۔ اس کانفرنس میں فلسطینی وکلاء کو مدعو کیا گیا تھا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اورپولیس کی بھاری نفری نے القلق ٹاور پرچھاپہ مارکر وہاں پر جاری مکانات مسماری کانفرنس کو منتشر کردیا۔

قابض فوج کی طرف سے کانفرنس کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ وہ بیت المقدس میں فلسطینی اتھارٹی کی معاونت سے کسی قسم کی سرگرمی کے انعقاد کی اجازت نہیں دے سکتے۔

مختصر لنک:

کاپی