پنج شنبه 01/می/2025

معمر فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں اسیری کے 18 ویں سال میں داخل

اتوار 18-اگست-2019

قابض صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید مُعمر فلسطینی اسیری کے 17 سال مکمل ہونے بعد قید کے 18 ویں سال میں داخل ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 60 سالہ صدقی الزور التمیمی کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے۔

اسیر کی ہمشیرہ اکرام نے بتایا کہ اس کا بھائی اسرائیل کی کئی جیلوں میں قید رہ چکا ہے۔ اس وقت وہ صحرائی جیل نفحہ میں قید ہے۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ کی طرف سے مجرمانہ غفلت کے باعث اسیر کی حالت تشویشناک ہے۔

صدقی شادی شدہ ہیں اور صاحب اولاد ہیں جب اس کے والدین اس کی اسیری کے دوران انتقال کرچکے ہیں۔

صدقی التمیمی کو 16 اگست 2002ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اس پرفلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں 35 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی